8 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:51
فراڈ کیس،انجم عقیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں14دن کی توسیع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…فراڈ کیس میں گرفتار مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ایف آئی اے نے انجم عقیل کو فراڈ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔