8 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:26
ٹرینوں کی آمدورفت میں تا حال 7گھنٹوں تک کی تاخیر
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینوں کی تاخیر سے آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔اندرون ملک سے آنے والی تمام ٹرینیں کئی کئی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں جس کے باعث مسافروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل سات گھنٹے کی تاخیر سے رات پونے گیارہ بجے کوئٹہ پہنچے گی اسی طرح راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس ساڑھے سات گھنٹے اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی کوئٹہ ایکسپریس چھ گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچیں گی کوئٹہ میں اندرون ملک سے ٹرینوں کی لیٹ آمد روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔ جس نے مسافروں کو شدید گرمی اور روزے میں پریشان کر رکھا ہے۔