8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:58
دنیاکی کل آبادی کا پانچواں حصہ اپاہج ہے، عالمی ادارہ صحت
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…دنیا بھر میں ایک ارب افراد معذور ہیں۔ عالمی ادارہٴ صحت اور عالمی بینک نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ عالمی سطح پر تقریباً ایک ارب افراد کسی نہ کسی معذوری میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک سے کہا گیا ہے کہ ایسے افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں جائیں۔ معذوری پر جاری کی جانے والی یہ پہلی عالمی رپورٹ ہے جس میں کہا گیا کہ دنیاکی کل آبادی کا پانچواں حصہ اپاہج ہے ،ترقی یافتہ ممالک میں کل روزگار میں سے44فیصد معذور افراد برسرروزگار ہیں۔ یہ رپورٹ جون میں جاری کی گئی۔