8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:48
امریکی سوئمر ڈائنا نائڈ تیر کر کیوبا سے فلوریڈا جائیں گے
آج نیوز - اکسٹھ سالہ امریکی سوئمرڈائنا نائڈ نے کیوبا سے امریکی ریاست فلوریڈا تک ایک سوارسٹھ کلومیٹرکا فاصلہ تیرکرعبورکرنے کیلئے اپنا سفر شروع کردیا ہے۔ نائڈ کے ساٹھ گھنٹے پرمشتمل سفرمیں ان کے ساتھ پینتالیس ممبرزپرمشتمل ٹیم بھی موجود ہے۔ نائڈ نے انیس سواٹھہترمیں اٹھائیس سال کی عمرمیں تیر کر فلوریڈا پہنچنے کی کوشش کی تھی لیکن تیزہواؤں اورجاندار لہروں کی وجہ سے انہیں ناکامی ہوئی۔ نائڈ کوراستے میں خطرناک شارکس کا سامنا بھی کرنا پڑیگا۔ شارکس کودوررکھنے کیلئے ان کی ٹیم الیکٹریکل فیلڈ کا سہارالے گی۔ اگرنائڈ ساٹھ گھنٹے میں فلوریڈا پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں تووہ عالمی ریکارڈ قائم کردیں گی۔