تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:41

ساف انڈرسکسٹین فٹبال چیمپئین شپ: پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

آج نیوز - پاکستان ساف انڈرسکسٹین فٹبال چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں جاری چھ ملکی ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے منصور خان اور شیر علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ دوسرا سیمی فائنل میزبان نیپال اوربھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.