تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:32

ہرارے ٹیسٹ: بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 263 رنز درکار

آج نیوز - زمبابوے اوربنگلہ دیش کے درمیان ہرارے ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ بنگلہ دیش کوکامیابی کیلئے مزید دو سو تریسٹھ رنز جبکہ میزبان ٹیم کوسات وکٹیں درکارہیں۔ ہرارے میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز زمبابوے نے دوسری نامکمل اننگز بانوے رنز چار کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو برینڈن ٹیلر اور ٹاٹینڈا ٹائبو نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو تیرہ رنز کا اضافہ کیا۔ دو سو پانچ کے مجموعی اسکور پر ٹائبو آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے انسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے نے دو سو اکیانوے رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر دوسری اننگز ڈکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو کامیابی کے لئے تین سو پچھتر رنز کا ہدف دیا۔ برینڈن ٹیلر نے ناقابل شکست ایک سو پانچ رنز بنائے۔ روبیل حسین اور عبدالرزاق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پینسٹھ کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ امرل کیس اکتیس اور شہریار نفیس نو رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بارہ رنز بنائے اور اسے کامیابی کے لئے مزید دو سو تریسٹھ رنز درکار ہیں۔ محمد اشرفل انیس اور مشفق الرحیم چار رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کائل جاروس نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.