تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:16

ایشین کنفیڈریشن باکسنگ: تین پاکستانی باکسرز کوارٹر فائنل میں

آج نیوز - ایشین کنفیڈریشن باکسنگ چیمپئین شپ میں پاکستان کے تین باکسرزآج کوارٹرفائنل میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔ جنوبی کوریا کے شہرانچیون میں جاری چیمپئین شپ میں پاکستان کے چھ باکسرزنے حصہ لیا۔ نثارخان، ارشدحسین اورعثمان بٹ پری کوارٹرفائنل میں ہی شکست سے دوچارہوگئے۔ باون کلوگرام فلائی ویٹ کٹیگری میں کامن ویلتھ گیمزکے برانز میڈلسٹ محمد وسیم آج کوارٹرفائنل میں فلپائن کے باکسرسلوداررے کے مدمقابل آئیں گے۔ چونسٹھ کلوگرام لائٹ ویلٹرویٹ کٹیگری میں پاکستان کے عامرخان میڈل کی امید لئے رنگ میں اتریں گے۔ اکیانوے کلو گرام ہیوی ویٹ کٹیگری میں پاکستان کے یاسر جاوید بھی کوارٹرفائنل میں ان ایکشن دکھائی دیں گے۔ یاسرنے پری کوارٹرفائنل میں کرغزستان کے باکسرکوشکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.