تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:9

پنجاب: پانچ ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

آج نیوز - پنجاب کے پانچ ریجنز میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو ڈھائی روز کیلئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ کی شام چھ بجے سے ہو گا۔ سوئی ناردرن کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پیر کی صبح چھ بجے سے لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور گوجرانوالہ ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز بدھ کی شام چھ بجے تک بند رہیں گے۔ بہاولپور، فیصل آباد اور اسلام آباد کے فلنگ اسٹیشنز پر سی این جی نئی قیمت تریسٹھ روپے گیارہ پیسے فی کلو گرام میں فروخت جاری ہے۔ ان ریجنز میں جمعرات کی صبح سے ہفتے کی شام تک لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ اس دوران پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے سے لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کے صنعتی کسٹمرز کی گیس کی سپلائی دس اگست کی صبح چھ بجے تک بند رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.