8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:0
کراچی: منہدم عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری، 34 ہلاک
آج نیوز - کراچی کے علاقے موسیٰ لین میں منہدم عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ملبے سے اب تک چونتیس لاشیں نکالی گئی ہیں۔ موسٰی لین میں جمعرات کو اچانک منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اس دوران وقفے وقفے سے ملبے میں دبی لاشیں بھی نکالی جارہی ہیں۔ ریسکیو اداروں اور عینی شاہدین کے مطابق ملبے سے اب تک چونتیس لاشیں نکالی گئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملبے میں اب مزید کسی لاش کی موجودگی کا کوئی امکان نہیں۔ ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ جگہ کی تنگی کے باعث ملبہ ہٹانے کے کام میں دشواری کا سامنا ہے اس لیے کام کی رفتار انتہائی سست ہے، اطراف میں مخدوش عمارتوں کی موجودگی کے باعث بھی امدادی کارروائیوں میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔