8 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:44
فیصل آباد: پولیس انسپکٹر کے قتل کا مقدمہ بیوہ اور بیٹے پر درج
آج نیوز - فیصل آباد میں پولیس انسپکٹر عبدالرزاق گجر کو قتل اور لاش کو جلائے جانے کے واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیوہ اور بیٹے سمیت تین افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ انسپکٹر عبدالرزاق گجر کے بھائی محمد اشرف کی درخواست پر درج کئے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ مقتول انسپکٹر کی بیوی نسیم نے گھریلو تنازع پر اپنے بیٹے عبدالصمد اور ایک تعلق دار عبدالطیف سے مل کر پہلے انسپکٹر عبدالرزاق کو قتل کیا، پھر اس کی ٹانگیں کاٹ کر باقی جسم گاڑی میں باندھ کر آگ لگادی،جس سے لاش مکمل طور پر جل گئی، پولیس نے نشاندہی پر گھر سے انسپکٹر کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد کرلی ہیں۔اور مقتول کی بیوی اور بیٹے کی گرفتاری ڈال دی ہے، جبکہ ان کے ساتھی ملزم عبدالطیف کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔