تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38

آئندہ مالیاتی بحران ایشیائی معیشتوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا

آج نیوز - اسٹینڈرڈ اینڈ پوررز نے خبر دار کیا ہے کہ آئندہ عالمی مالیاتی بحران ایشیائی معیشتوں کے لئے گزشتہ بحران سے کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہوگا۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے امریکا اور یورپ میں جاری قرضوں کے بحران کے تناظرمیں عالمی معیشت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی خطے کی تمام معیشتیں خاص طور پر بین الاقوامی مارکیٹس میں ایکسپوٹر رکھنے والی معیشتیں اگلے مالیاتی بحران سے شدید متاثر ہوں گی۔ جس سے بڑے پیمانے پر ان معیشتوں کی سوورن ریٹنگ میں کمی کا خدشہ ہے۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ اگر ایک بار پھر عالمی سطح پر مالیاتی بحران اور معاشی سست روی آئی تو اس کے اثرات گزشتہ سے کہیں ذیادہ گہرے اور طویل ہونگے۔ بیان کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن میں مظبوط مقامی طلب ، بہتر کارپوریٹ اور ہاؤس ہولڈ سیکٹر اوربچتوں اور سرمائے کی بہتر صورتحال کی وجہ سے اس خطے کی ریٹنگ پر فوری منفی اثرات کا امکان نہیں ہے۔ تاہم مغربی ممالک خاص طور پر امریکا اور یورپ کے لئے برآمدات پر انحصار کرنے والی معیشتیں آئیندہ بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.