تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:28

عالمی اسٹاک مارکیٹس ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں

آج نیوز - عالمی اسٹاک مارکیٹس ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں، بیشتر اسٹاک مارکیٹس رواں سال کی کم ترین سطح پر جبکہ سونا تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح سترہ سو ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کی جانب سے پہلی بار امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے اعلان کے بعد امریکا اور یورپ کے قرضوں کے بحران کے باعث بین الاقوامی مارکیٹس میں جاری مندی کی لہر شدت اختیار کر گئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایشیائی سیشن میں پینک سیلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور سرمایہ کار رسکی ایسٹس سے سرمایہ نکال کر سیف ہیون میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس چار فیصد کمی سے رواں سال کی کم ترین سطح تک گر گیا اورایم ایس سی آئی ایشیا پیسفک انڈیکس گیارہ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ساتھ ہی شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں تین اعشاریہ آٹھ فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں دو فیصد کمی ہوگئی۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی بیرل لائٹ سویٹ کروڈ کے سودے تراسی ڈالر کی سطح پر آگئے۔ جبکہ فی اونس سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح سترہ سو ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.