تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:12

خیبرپختونخوا: آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان

آج نیوز - خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈی آئی خان میں اٹھاون ملی میٹر، پشاور میں سینتالیس ملی میٹر، رسالپور میں چھالیس ملی میٹر، کاکول میں اڑسٹھ ملی میٹر، کوہاٹ میں چار ملی میٹر، پٹن میں تین ملی میٹر، بالاکوٹ میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور، ہزارہ ڈویڑن، بالائی خیبر پختونخوا، کوہاٹ اور ڈی آئی خان ڈویڑن میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.