تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:58

صبح کی پہلی سگریٹ پھیپھڑوں،سر اور گردن کے کینسر کا باعث بنتی ہے

جنگ نیوز -


نیویارک…فارن ڈیسک…صبح سویر ے نیند سے بیداری کے فوری بعد سگریٹ نوشیپھیپھڑوں، سر اور گردن کے کینسر میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این ‘ کے مطابق صبح سویرے تمباکو نوشی کرنے سے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسے افراد جو نیند سے بیدار ہوتے ہی سگریٹ سلگا لیتے ہیں ان میں پھیپھڑوں، سر اور گردن کے کینسر کے میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق سے ان تمباکو نوشوں کی نشاندہی کی جا سکے گی جن میں کینسر کے زیادہ امکانات ہیں۔ دن کے باقی اوقات میں سگریٹ نوشی سے نکو ٹین اور تمباکو کے دیگر مضر رساں اجزاء اس حد تک جسم میں سرایت نہیں کرتے، جتنے صبح بیداری کے بعد پہلی سگریٹ سے انسان کے جسم میں اترتے ہیں۔ وہ لوگ جو بیداری کے بعد31 سے 60منٹ کے دوران سگریٹ پیتے ہیں ان میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے تیس فیصد زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔ جو بیداری کے پہلے نصف گھنٹے میں سگریٹ سلگاتے ہیں ان میں80فیصد خطرات ہوتے ہیں۔ پہلے نصف گھنٹے میں سر اور گردن کے کینسر میں مبتلا ہونے کے 60فیصد جبکہ بیداری کے 31سے60منٹ کے دوران 40فیصد خطرات ہوتے ہیں۔ یہ انکشاف امریکاکے کینسر سوسائٹی کے جریدے میں شائع دو مختلف تحقیقات میں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.