تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:58

دودھ جلد کے کینسر سے بچاتا ہے،طبی تحقیق

جنگ نیوز -


نیو یارک…فارن ڈیسک… دودھ جلد کے کینسر کے خطرات سے بچاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دودھ میں کینسر سے مدافعت کے اجزاء موجود ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں دودھ جسم کیلئے اچھا ہے، لیکن نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے دودھ جلد کے کینسر کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دودھ کے اہم غذائی اجزاء میں وٹامن ڈی اور کیلشیئم خواتین میں 57 فیصد جلد کے کینسر کے خطرے کو ختم کردیتے ہیں ۔ امریکی غذا میں کیلشیئم اور وٹامن ڈی کا واحد ذریعہ دودھ ہی ہے۔ یہ تحقیق امریکی جریدے کلینیکل آنکالوجی میں شائع ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.