تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:58

لندن،لوٹ مارکرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاوٴن،100افراد گرفتار

جنگ نیوز -


لندن…لندن میں 2 روز سے جاری فسادات میں متعدد اسٹورز کو لوٹ لیا گیا جبکہ اب تک 100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہیشمالی لندن کے علاقے ٹوٹنہم میں پولیس کی فائرنگ سے ایک29 سالہ شخص کی ہلاکت کے بعد فسادات شروع ہو ئے تھے جس میں پٹرول بموں سے پولیس پر حملے کیے گئے۔ اس شخص کی ہلاکت کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ تاہم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یہ مظاہرے فسادات میں تبدیل ہو گئے۔ان فسادات میں پولیس کی گاڑیوں،بسوں اور کئی عمارتوں پر پٹرول بموں سے حملے کیے گئے۔ شرپسندوں نے لندن میں کئی اسٹور کو لوٹ لیا اور بدترین ہنگامہ آرائی کی۔پر تشدد فسادات میں پولیس کے کئی اہلکار سمیت شہری بھی زخمی ہوئے۔ متعدد شر پسندوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔شہر کے کشیدہ علاقوں میں صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کے دستے تعینات کردئے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا ان فسادات کو کئی برسوں کے دوران ہونے والی بدترین صورتحال قرار دے رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.