تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:58

سونا مزید مہنگا،عالمی منڈی میں فی اونس قیمت1700ڈالر

جنگ نیوز -


سنگاپور…امریکا میں جاری معاشی عدم استحکام اور سونے پہ سہاگہ کریڈٹ ریٹینگ میں کمی نے اج خام تیل کی قیمت مٹی میں ملا دی جبکہ سونا اور چاندی مزید چمکنے لگا۔ ایشیاء مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے آغاز پر حصص بازار ،اور خام تیل مندی کی لپیٹ میں جبکہ سونامزید مہنگا ہوگیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں آج 2 فیصد کمی دیکھی گئی جس میں پچھلے ہفتے ویسے ہی 5.4 فیصد کی کمی ہو چکی تھی جو کے مارچ2011 میں آنے والے زلزلے کے بعد انڈیکس میں سب سے بڑی گراوٹ ہے ۔آسٹریلیا کا ای ایس ایکس انڈیکس میں 2.5فیصد کمی جبکہ ساوٴتھ کوریا کے کوسپی میں 5.1فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈکس میں 4 فیصد کمی دیکھیگئی اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈکس ٹریڈنگ کے دوران 300 پوائنٹس نیچے جانا دیکھا گیا۔ سونا 1700 ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاتے دیکھا گیا جبکہ چاندی 4.5 فیصد اضافے کے بعد 40 ڈالر پے دیکھی گئی ، خام تیل میں آج 3.6 فیصد کمی دیکھی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.