8 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:58
سانحہ لیاری،ملبے سے مزید لاشیں برآمد،ہلاکتوں کی تعداد34ہوگئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے موسیٰ لین میں گرنے والی رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تا حال جاری ہے۔ ملبے سے مزید تین لاشیں نکال لیں گئی ہیں اور حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد .34ہوگئی ہے۔کراچی کے علاقے موسیٰ لین میں گرنے والی رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام پانچوں روز بھی جاری ہے جبکہ رات گئے دو خواتین کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا گیا جبکہ صبح مزید ایک لاش نکالی گئی جس کے بعد ملبہ سے نکلے والی لاشوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے جبکہ مکینوں کوکہنا ہے کہ حکومت کے قائم کردہ ریلیف کیمپ پر بھی کوئی سہولت مہیا نہیں ہے۔ ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز مسعود عالم کا کہنا ہے کہ عمارت کے رہائشیوں کی جانب سے 34 افراد کی فہرست فراہم کی گئی تھی اور ملبہ سے 34 لاشیں نکال لی گئی ہیں ،تاہم احتیاطا تلاش کا کام مزید جاری رکھیں گے ۔ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کا90 فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے قریب کی عمارتوں کے گرنے کے خدشہ کے پیش نظر ملبہ مکمل طور پر نہیں ہٹایا جا سکتا، جبکہ مخدوش عمارتوں کو گرانے کی مجاز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہے