تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:9

نیٹو ہیلی کاپٹر طالبان نے دھوکے سے مار گرایا، افغان حکام

جنگ نیوز -


کابل…افغان حکام نے افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر کو طالبان کے ہاتھوں دھوکے سے مار گرانے کی تصدیق کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان حکومتی اہلکار نے بتایا کہ امریکی ہیلی کاپٹر کی طالبان کے ہاتھوں مار گرائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔افغان اہلکار نے بتایا کہ طالبان کمانڈر نے امریکی فوجی دستوں کو غلط معلومات دیں کہ اس جگہ طالبان کا خفیہ اجلاس ہورہا ہے۔امریکی سیلز کا ہیلی کاپٹر جب اس جگہ پہنچا تو پہلے سے پوزیشن سنبھالے طالبان نے ہیلے کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ انٹیلے جنس اطلاعات کے مطابق طالبان کو امریکی ہیلے کاپٹر کے ممکنہ روٹ کا علم تھا۔وہ جانتے تھے کہ ہیلی کاپٹر کس جگہ سے آئے گا۔طالبان نے سید آباد میں کئی مقامات سے ہیلی کاپٹر کو انتہائی جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس سے قبل دسمبر 2009 میں خوست صوبے میں سی آئی اے کے ایک خفیہ مرکز پر ڈبل ایجنٹ نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس میں سی آئی اے کے 7 اہم اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.