تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27

چین کے صوبے جیانکسی ٹریفک حادثہ، 17 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز…چین کے صوبہ جیانکسی میں ٹریفک حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ٹریفک پولیس حکام نے سرکاری میڈیا کو بتایاکہ ٹریفک کا المناک حادثہ شنگھائی کومنگ ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک ٹرک الٹ کر سامنے سے آنے والی گاڑیوں میں جا گھسا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ٹرکوں اور ایک مسافر بس میں سوار 12 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ مسافر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.