تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27

لاڑکانہ کے قریب مسافر کوچ اور واٹر ٹینکر میں تصادم ،5 افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
لاڑکانہ …جنگ نیوز… لاڑکانہ کے قریب مسافر کوچ اور واٹر ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ انڈس ہائی وے پر سامنے سے آنے والے پانی کے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 2 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال کھانوٹ جبکہ تین شدید زخمی افراد کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.