تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27

ممبئی کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے تیل کا اخراج

جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز…بھارت کے شہر ممبئی کے ساحل کے قریب انڈونیشیا سے آنے والے بحری جہاز کے ڈوبنے کے بعد تیل کا اخراج شروع ہوگیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا جہاز سے ہر گھنٹے دو ٹن تیل کا اخراج ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس جہاز میں تین سو پچاس ٹن ایندھن ہے۔ایم وی ریک چند روز قبل ڈوبا تھا اور بھارتی ساحلی محافظوں نے جہاز کے کپتان سمیت تیس افراد کوبحفاطت نکال لیا تھا۔بھارتی کوسٹ گارڈ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تیل کے اخراج پر قابو پانے کے لیے کوسٹ گارڈ نے آپریشن شروع کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.