تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27

پاکستان ریلوے کے بورڈ اور انتظامی کمیٹی کو زیادہ بااختیاربنانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز…وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے کے انتظامی امور اور فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے بورڈ اور انتظامی کمیٹی کو زیادہ بااختیار اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ایک ماہ کے اندر پاکستان ریلوے کے نئے بورڈ کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں کی تشکیل نو سے متعلق کابینہ کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے بورڈ کو مزید موثر اور بااختیار بنایا جائے گا اور اس کی تشکیل نو کرتے ہوئے بورڈ میں چاروں صوبوں کے نمائندوں، ریلوے، مواصلات اور ٹرانسپورٹ شعبہ کے پیشہ ور ماہرین اور نجی شعبہ سے باصلاحیت لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کی تشکیل نو کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.