تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27

شہزادہ ہیری آئندہ برس خلائی سفر پر روانہ ہونگے

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…برطانوی شہزادہ ہیری آئندہ برس خلائی سفر پر روانہ ہونگے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری نے خلائی سفر کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور وہ ناسا کے اسپیس مشن کے تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری خلاء میں جانے والے شاہی خاندان کے پہلے شخص بننا چاہتے ہیں جبکہ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہالی وڈ فلم سیریز اسٹارٹریک کے مداح ہیں اور اس سیریز کو دیکھنے کے بعد ان میں خلائی سفرکی خواہش پیدا ہوئی ہے۔ دوسری جانب شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ برس افغانسان سے واپسی کے بعد وہ امریکی خلائی پروگرام کے اعزازی رکن بنیں گے اورخلائی سفر پر روانہ ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.