8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27
سعودی عرب نے شام سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
جنگ نیوز -
دمشق…جنگ نیوز… سعودی عرب نے شام سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں50 افراد کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب نے اپنے سفیرکو واپس بلا لیا ہے جبکہ سعودی شاہ عبداللہ نے شام کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ قتل وغارت بند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ انہوں ے کہا کہ سعودی عرب کیلئے شام کے حالات قابل قبول نہیں۔