8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27
پاکستان میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے، تنویرحسن
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری… بیرونی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف سرمایہ داروں کو راغب کرنا اورسیزپاکستانیوں کا قومی فریضہ ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بیرون ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم اس سلسلہ میں اورسیز پاکستانیوں کے علاوہ پاکستانی اہم اداروں کو بھی چایئے کہ وہ اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات فرانس میں مقیم معروف بزنس مین تنویر حسن ملک نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں کہا وہ عرصہ سے بیرون ممالک سے مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہیں جلد ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بعض کمپنیوں کے منصوبوں کی خوش خبری قوم کودیں گے۔ انہوں کہا متعدد بیرونی کمپنیاں اور کاروباری پاکستان سے مختلف مال منگوانے کے خواہش مند ہیں مگر ہماری قومی ایر لائینز کیمہنگے کرائے اس برآمد کی راہ میں سب بڑی روکاوٹ ہے۔ انہوں کہا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی سفارشات تیار کررہے جو حکومت پاکستان کو بھجوائیں گے ۔توقع ان پر عملدآمد سے مثبت نتائج سامنے آئیں۔انہوں نے راجہ ناصرحسین کی ناروے میں بطور سرمایہ کاری کونسلر تعیناتی کا بھر پور خیرمقدم کرتے ہوئے توقع کی ہے کہ ان کی بطور سرمایہ کاری کونسلر تقرری سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔