8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:38
کور کمانڈرز کانفرنس کا کراچی کی صورتحال پر اظہار تشویش
جنگ نیوز -
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل کیانی کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس میں کراچی میں امن امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہا ر کیا گیا ہے۔آرمی چیف جنرل کیانی کے زیرصدارت141ویں کانفرنس ہوئی جس میں کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ حکومت کے حالیہ اقدامات سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔اجلاس کے دوران کراچی میں کی صورتحال کے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کورکمانڈر اجلاس میں ملک کی داخلی سکیورٹی پرغورکیاگیا،شرکا کوکرم اورمہمندایجنسی میں آپریشن پربریفنگ دی گئی۔