تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:38

پاکستان انڈر16ساف فٹبالچمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

جنگ نیوز -


کٹھمنڈو…ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن انڈر16 چیمپئن شپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان نے آخری لمحات گول کرکے شاندار کامیابی حاصل کی۔نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری انڈر۔16ساف فٹبال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی، پاکستان نے مخالف گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں برتری حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف رہی میچ کے اختتام میں ایک منٹ باقی تھا کہ پاکستان کے منصور خان نے شاندار گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی، چار منٹ کا انجری ٹائم ملا جس میں پاکستان کے شیر علی نے گول کرکے پاکستان کی فتح کو یقینی بنادیا۔دوسرا سیمی فائنل بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.