تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:38

ترکی شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے خاتمہ کیلئے شام پر دباؤ ڈالے،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ترکی شہریوں کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن کے خاتمہ اور فوج کی بیرکوں میں واپسی کیلئے شام پر دباؤ ڈالے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ترک وزیرخارجہ احمد داؤد اوگلو سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شام کی صورتحال اور شہریوں کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن پر عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی تشویش پر تبادلہ خیال کیا اور ترک وزیر خارجہ سے کہا کہ وہ شام کے دورہ کے دوران شامی حکام پر فوج کی بیرکوں میں واپسی کیلئے دباؤ ڈالیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کے مطابق ہلیری کلنٹن نے امریکی موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ شام اپنی فوج کو فوری بیرکوں میں واپس بلائے اور کریک ڈاؤن کے دوران گرفتارکئے جانے والے شہریوں کوبھی فوری رہا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.