تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:38

”سرفروش“ کا سیکوئل بننا چاہئے،سونالی باندرے

جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… سونالی باندرے نے کہا ہے کہ فلم ”سرفروش“ کا سیکوئل بننا چاہئے۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی معروف اداکارہ سونالی نے کہا کہ 90کی دہائی کی سپر ہٹ فلم سرفروش کا دوسرا حصہ بننا چاہئے کیونکہ اس فلم میں انہیں اورعامر خان کو مداحوں سمیت فلمی حلقوں نے بہت پسند کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ فلم کے سیکوئل میں دوبارہ جلوہ گر ہونے کیلئے بھی تیارہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عامرخان بھی مذکورہ فلم کا سیکوئل بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.