تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:38

کے ایس ای میں سرگرمیاں محدود،انڈیکس گیارہ ہزار 404پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پر کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں اور انڈیکس گیارہ ہزار چارسوپوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔پیر کوکاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس گیارہ ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مگر سرکاری مالیاتی اداروں کی جانب سے انرجی اسٹاک میں خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس29 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار404 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم دس کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام پی ٹی سی ایل کیشیئرز میں ہواجس کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 10 روپے 57 پیسے رہی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 46 اضافے کے ساتھ دس ہزار815 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاوٴ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.