تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:0

سمندری طوفان موئی فا چین کے مشرقی ساحل سے ٹکراگیا

جنگ نیوز -


بیجنگ…شدید ہواوٴں اور تیز بارشوں کا سلسلہ لے کرسمندری طوفان موئی فا چین کے مشرقی ساحل سے ٹکراگیا۔ ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہوگئے۔موئی فا کی وجہ سے برسنے والی بارش اور تندو تیز ہواوٴں نے مکانات، درختوں کو بھی نقصان پہنچایاہے۔ ایک جانب امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ چین کے مشرقی ساحل سے چھ لاکھ افراد نقل مکانی کرکے محفوظ علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔کچھ لوگوں نے عارضی طور پر بنائے گئے کیمپس میں پناہ لے لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.