تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:23

ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت پارلیمنٹ ہاوس نہ پہنچ سکی،اجلاس ملتوی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت پارلیمنٹ ہاوس نہ پہنچ سکی ، جس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرنا پڑا۔.اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں صرف اٹھارہ ارکان موجود تھے۔وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ شدید بارش اور ٹریفک جام کے باعث ارکان کی اکثریت پارلیمنٹ ہاوس نہیں پہنچ سکی ہے،ایسے میں اجلاس چلانا مناسب نہیں ،مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب اور ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی نے بھی ان کی تائید کی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے اجلاس کل سہ پہر ایک بجے تک ملتوی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.