8 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:52
پاک چین تعاون معاہدوں کو حتمی شکل دی جائیگی،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین اور مخلص دوست ہے جس کا مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون قابل تحسین ہے۔یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں چینی کمپنی کے صدر زن زونگ منگ کی زیرقیادت وفد سے گفتگو میں کہی،ملاقات میں پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان لائیو اسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا گیا،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ لائیو اسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ چینی کمپنی کے صدرزن زونگ منگ نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کے لوگ قابل اعتماد ہیں، یہاں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔