8 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:52
پشاور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 9روپے فی کلو کا اضافہ
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پشاور میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک بارپھر 9روپے فی کلو کااضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 140 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر بختمنیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 9روپے فی کلو کا اضا فہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایل پی جی130 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی تھی جو اب بڑھ کر 140 روپے فی کلو ہو گئی ہے بخت مینر کا کہنا تھا مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کمپنیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔