تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:52

سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 850 روپے پر جاپہنچی

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . عالمی مارکیٹ میں ریکارڈ اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 850 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 41 ڈالر اضافے کے ساتھ 1705 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔اسی گرانی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 850 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی ہے۔ پیر کو ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت گیارہ سو چودہ روپے اضافے کے ساتھ 47 ہزار چودہ روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ ہارون رشید چاند کے مطابق بعض امیر ممالک کی جانب سے جنون کی حد تک سونے کی خریداری عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ رحجان مزید ایک دو ماہ جاری رہا تو پاکستان میں کام کرنے والے کئی چھوٹے جیولرز اپنے کاروبار کو بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.