تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:52

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کے رکن انتخاب عالم نے کنٹریکٹ حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کااعلان کردیا۔ کپتان مصباح الحق، یونس خان ،محمد حفیظ ،سعید اجمل ،عمرگل اور عبدالرحمان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں شامل کیا گیاہے۔بی کیٹگری میں آل راوٴنڈر عبدالرزاق، اوپننگ بیٹسمین عمران فرحت، سہیل تنویر، عمراکمل ، اظہرعلی، وہاب ریاض،اسد شفیق اورتوفیق عمرشامل ہیں۔ جنیدخان، تنویراحمد، حماداعظم ، سرفراز احمد، سہیل خان، عدنان اکمل، یاسرشاہ، رمیز راجہ اورشرجیل خان کو سی کیٹگری میں رکھاگیا ہے۔نوجوان کھلاڑیوں محمد طلحہ ذوالفقار بابر، رضا حسن، اعزازچیمہ اورمحمدایوب ڈوگر کو وظیفہ دیا جائیگا۔سابق کپتان شاہدآفریدی، شعیب ملک اورکامران اکمل کوکنٹریکٹ نہیں دیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.