تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:3

سرائیکی صوبے کیلئے مسلم لیگ ن ساتھ دے،گورنر پنجاب

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے۔ چاہتے ہیں کہ سرائیکی صوبے کیلئے مسلم لیگ ن بھی ان کا ساتھ دے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ شریف برادران سمیت سب کو کہتے ہیں کہ سرائیکی صوبے پر اتفاق رائے قائم کریں۔ اسپیکر چیمبر میں کسی قرارداد کا قتل ہونا اچھی بات نہیں سرائیکی صوبے کے بارے میں ق لیگ کی قرارداد پر ن لیگ کو اعتراض تھا تو ایوان میں زیر بحث لاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ نواز شریف میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے پر پریشان کیوں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.