8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:32
آفاق احمد کیخلاف بریت کی درخواست کی سماعت ایک بار پھر ملتوی
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئر مین آفاق احمد کیخلاف مقدمہ قتل میں بریت کی درخواست کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کرتے ہوئے11اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔آفاق احمد کے وکیل الیاس خان ایڈووکیٹ کے مطابق 2009 میں عتیق الرحمان کے قتل کے مقدمے میں بریت کی درخواست اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ کے دو ججز سننے سے انکار کرچکے ہیں۔پیر کے روز سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس امام بخش بلوچ نے درخواست کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ الیاس خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 11 اگست کوجسٹس امام بخش بلوچ کسی دوسرے بینچ پر موجود ہونگے اور اس روز بھی بریت کی درخواست کی سماعت ممکن نظر نہیں آتی۔وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے ان کا موکل جیل میں قید ہے اور ان کی غیر موجودگی میں سیاسی بنیادوں پر ان کے خلاف بے بنیاد مقدمے قائم کئے گئے ہیں،اس لئے مقدمہ قتل سے انہیں بری کیاجائے۔