8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:27
پی سی بی کا اٹھائیس کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان
آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے اٹھائیس قومی کرکٹرز کو اگلے چھ ماہ کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا، کامران اکمل کی چھٹی ہو گئی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے والی تین رکنی کمیٹی کے چیئرمین انتخاب عالم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تئیس کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ جبکہ پانچ نوجوان پلیئرز کو وظیفہ دیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیاہے۔ اے کیٹیگری میں چھ کرکٹر مصباح الحق، یونس خان، عمرگل، محمد حفیظ، سعید اجمل اور عبدالرحمان، بی کیٹیگری میں عبدالرزاق، عمران فرحت، سہیل تنویر، عمر اکمل، اظہر علی، اسد شفیق، وہاب ریاض اور توفیق عمر جبکہ سی کیٹیگری میں جنید خان، تنویر احمد، حماد اعظم، سرفراز احمد، سہیل خان، عدنان اکمل، یاسر شاہ، رمیض راجہ اور شرجیل خان شامل ہیں۔ پانچ کھلاڑیوں محمد طلحہ، اعزاز چیمہ، ذوالفقار بابر، رضا حسن اور محمد ایوب ڈوگر کو وظیفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تین رکنی کمیٹی نے ان کھلاڑیوں کا انتخاب ڈسپلن، فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا ہے جبکہ شعیب ملک کا معاملہ انٹیگریٹی کمیٹی کے سامنے ہے، کلیئرنس ملنے کی صورت میں انہیں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔