8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:23
ہرارے ٹیسٹ:زمبابوے نے بنگلہ دیش کوشکست دیدی
آج نیوز - زمبابوے نے سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک سو تیس رنز سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو بارہ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کے لئے مزید دو سو تریسٹھ رنز درکار تھے۔ زمبابوے کے بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے آخری سات بیٹسمینوں کو ایک سو بتیس رنز پر پویلین لوٹا دیا۔ مہمان ٹیم دو سو چوالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالرزاق نے تینتالیس رنز بنائے۔ کیم جاروز نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔