تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:32

6سیشن ججزاورچارسینئر وکلا کے ناموں کی فہرست ارسال،ذرائع

جنگ نیوز -


کراچی …سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشیل کمیشن کا اجلاس 12 اگست کواسلام آباد میں ہوگا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے 6 سیشن ججز اور چار سینئر وکلاء کے ناموں کی فہرست چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشیل کمیشن جسٹس چودھری اعجاز کی سربراہی میں قائم کیاہے۔ذرائع کے مطابق 12اگست کو اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں ججز کیلئے بھیجے گئے ناموں پر غورکیاجائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے چھ سیشن ججز صادق حسین بھٹی،عبدالرسول میمن ،فیض رسول راشدی،اعظم انور بلوچ،نعمت اللہ پھلپوٹو،لعل محمد کھیڑو،اور چار وکلاء شفیع صدیقی ،ندیم اختر،عبدالقیوم ،نثار درانی کے ناموں کی فہرست پر مشتمل سمری چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.