تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43

امریکہ: اچانک پگھلنے والے گلیشئیر زسے سیا حوں کوپریشانی

جنگ نیوز -


جونیو…امریکی ریاست Alaskaمیں اچانک پگھلنے والے گلیشئیرز نے سیر پر نکلے سیا حوں کو مشکل میں ڈال کر ان کی تفریح تہس نہس کر دی ۔دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں کاایک گروہ تفریح کے لئے سمندر کی سیر میں مصروف تھا کہ اس دوران سواروں سے بھری یہ کشتی جب گلیشئیر کے پاس پہنچی تو برف کے تودوں نے پگھل کر ان کے ارد گرد گرنا شروع کر دیا۔ اس اچانک کٹھن صورتحال کو دیکھتے ہوئے کشتی میں موجود تما م سیاحوں میں ہلچل مچ گئی اور اسی افراتفری میں ایک خاتون کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی۔تاہم اس صورتحال پر قابو پاتے ہوئے مزید کسی مشکل میں پھنسنے سے قبل ہی کشتی کو حفاظت سے نکال کران تما م سیاحوں کی جان بچا لی گئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.