8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43
پشاور میں سونا ستاونہزار فی تولہ ہوگیا
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت57 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پشاور میں ایک ہفتہ پہلے سونے کی فی تولہ قیمت 55 ہزار روپے تھی۔ جو اب بڑھ کر 57 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ پشاور میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔