8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43
کراچی اسٹاک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ایک ڈائریکٹر نے جیونیوز کو بتایا کہ سالانہ اضافے کے تحت ایکس چینج کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ملازمین کو تیس لٹر پیٹرول الاونس دینے کی بھی منظوری دی گئی ۔ ڈائریکٹر کے ایس ای کے مطابق کراچی اسٹاک ایکس چینج کی ایمپلائیز یونین سی بی اے اور کے ایس ای کی انتظامیہ کے درمیان نئے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر دستخط ایک دو روز میں متوقع ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر عمل درآمد یکم جنوری 2011 سے ہوگا۔