8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43
گرفتار کسٹم اہلکاروں کے مسئلے پر پیش رفت،ہڑتال دو روزموخر
جنگ نیوز -
کراچی…گرفتار کسٹم اہل کاروں کے مسئلے پرپیش رفت کے بعد دو دنکیلئے ہڑتال موخر کر دی گئی ہے۔ یہ بات کسٹم سی بی اے یونین کیچیئرمین راوٴ نصرت نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام نے کسٹمز حکام سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد گرفتار اہل کاروں کی رہائی کے معاملے پر پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ایف آئی اے حکام کو بتایا گیا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 217 پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں جبکہ گرفتار اہل کاروں کی فوری رہائی کی راہ نکالی جائے۔ کسٹم ذرائع اور تاجروں کے مطابق ہڑتال کے خاتمے کے بعد اب سیکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس کا کام تیزی سے جاری ہے۔