8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43
اینگرو فوڈ کے حصص کی خریدوفروخت دس اگست سے ہوگی
جنگ نیوز -
کراچی…اینگرو فوڈ لمیٹڈ کے حصص کی کراچی اسٹاک ایکس چینج میں باضابطہ ٹریڈنگ دس اگست سے شرو ع ہوگی۔کراچی اسٹاک یکسچینج میں جاری اینگر و فوڈ لمٹیڈ کے نوٹس کے مطابق اینگرو فوڈ کی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹنگ کے تحت ریڈی کاونٹرز پر ٹریڈنگ کا آغاز دس اگست سے ہوگا۔ اور اس کے حصص کی پہلی سیٹلمنٹ بارہ اگست کو ٹی پلس ٹو کے تحت ہوگی۔ اینگرو فوڈ اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے جس نے اپنیشیئرز اولین عوامی فروخت کے زریعے گذشتہ ماہ اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔