8 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43
لدھیا نہ کی مسجد سے پینسٹھ سال بعد اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی
جنگ نیوز -
لدھیانہ …بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک مسجد پینٹھ سا ل بعد مسلما نوں کے حوالے کر دی گئی ہے جہاں سے چھ دہا ئیوں بعد اذا ن کی آ واز بلند ہوئی اور مسلمانو ں نے نما ز ادا کی ۔ چھوٹا ولی پور نامی گاؤں کی یہ مسجد تقسیم ِ ہند کے بعد سے بند تھی جہاں پینسٹھ سا ل سے نما ز ادا نہیں کی گئی تھی ۔رمضا ن کے تحفے کے طور پر گاؤں کے افر ا د نے یہ مسجد مسلما نو ں کے حو الے کر دی جس کی صفا ئی ستھر ائی کر کے تقریبا ً سو مسلما نوں نے محمد عثمان رحمانی کی اما مت میں رمضا ن کی پہلی نما ز ادا کی ۔