8 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
سری لنکا نے آسٹریلیا کو دوسرا ٹی 20میچ بھی ہرادیا ،اجنتھا کی6وکٹیں
جنگ نیوز -
پالا کیلے …سری لنکا نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئینٹی میچ میں آٹھ رنز سے شکست دیدی ، اجنتھا میندس نے سولہ رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے ٹی 20کرکٹ کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔ پالا کیلے میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں نو وکٹ پر 157 رنز بنائے، مہیلا جے وردھنے چھیاسی اورسنگاکارا چوبیس رنز بناکر نمایاں رہے، بریٹ لی اور جون ہیسٹنگ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم اجنتھا مینڈس کی تباہ کن بولنگ کاسامنا نہ کر سکی اور بیس اوورز میں 149 رنز بناسکی، واٹسن نے ستاون رنز بنائے، مینڈس نے سولہ رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اورٹی 20 کی بولنگ کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔ اس سے پہلے ریکارڈ پاکستان کے عمر گل کے پاس تھا جنہوں نے دو ہزار نو میں نیوزی لینڈ کیخلاف چھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔