8 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:53
سونے کی قیمت میں تیرہ سو روپے اضافہ
آج نیوز - عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا تاریخ میں پہلی بار سترہ سو ڈالر سے بھی تجاوزکر گیا۔ پاکستان میں ایک تولہ سونا تیرہ سو روپے اضافے سے چون ہزار آٹھ سو پچاس روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈپورز کی جانب سے پہلی مرتبہ امریکا کی ساورن ریٹنگ میں کمی کے بعد بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں شئیرز کی فروخت جبکہ سونے سمیت دیگر قیمتی دھاتوں میں خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پرسونے کی فی اونس قیمت میں پینتالیس ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس طرح سونا سترہ سو دس ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پرآگیا۔ عالمی تیزی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی جاری ہے۔ سونے کی دس گرام اورفی تولہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، دس گرام سونا ایک ہزار ایک سو چودہ روپے اضافے سے سینتالیس ہزار ایک سو چودہ روپے اور فی تولہ بھاؤ تیرہ سو روپے اضافے سے چون ہزار آٹھ سو پچاس روپے کی نئی سطح پر آگیا۔